نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

157
میر علی مردان ڈومکی

کوئٹہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذ مت کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے میں4سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، فوری جوابی کارروائی میں 12 دہشتگردں کی ہلاکت پاک فوج کی جرات و بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پاک فوج نے دلیری سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارض پاک کے تحفظ کے لیےشہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیےصبر جمیل کی دعاکی ہے ۔