22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائنسزمیں...

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائنسزمیں ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

- Advertisement -

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نےضلع ہری پورمیں پاک آسٹریا فخاشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسزکا دورہ کیا۔ اس موقع پرارشد حسین شاہ نے انسٹیٹیوٹ میں سٹوڈنٹ ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا ، یہ منصوبہ 39 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت سے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا، ہاسٹل میں 450 طلبہ کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔

نگران وزیراعلی ٰ نےفخاشولے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اورتربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعلی کےمعاون خصوصی برائے منصوبہ بندی سرفراز شاہ اوردیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں