نگران وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

83
Maqbool Baqir
Maqbool Baqir

کراچی۔ 28 اگست (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔مقبول باقر نے کہا کہ ہم سندھ بھر میں نصابی اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔