نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت

227
Chief Minister of Balochistan
Chief Minister of Balochistan

کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے دہشت گردی کے خاتمے کے سب کو مل کر دار ادا کرنا ہو گا اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے پر امن جلوس کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گاوزیراعلیٰ کی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقہ پہنچنے کی ہدایت کر تے ہو ئے تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ کا شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا۔