24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سال 2023-24...

نگران وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سال 2023-24 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 4300 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا، جس میں انتظامی امور سمیت مفاد عامہ سے متعلق مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹس پر اتفاق رائے سے اہم فیصلے کئے گئے

،بلوچستان کابینہ نے سال 2023۔24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی سٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔کابینہ نے ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التواء پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین کی منظوری بھی دی ۔

- Advertisement -

صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں بحالی امن کے لئے ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دی جبکہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کے لئے گزشتہ کابینہ سے منظور شدہ سی ٹی ایف الائونس کی توثیق بھی کی گئی ۔بلوچستان کابینہ نے ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری گزشتہ سال کے نوٹیفکیشن میں توسیع کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق بحالی امن، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد، گڈ گورننس کے قیام، محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر سروس ڈیلیوری کے موثر نظام کے لئے کوشاں ہے اور نگران حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو جانی و مالی تحفظ اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ کرکے حکومتی اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے ۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427752

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں