نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے پاکستان میں قزاخستان کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیرخزانہ،محصولات واقتصادی امورڈاکٹرشمشاداخترسے پاکستان میں قزاخستان کے سفیریرزھان کستافین نے جمعرات کویہاں ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں معیشت، تجارت اورسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پربات چیت کی گئی۔