- Advertisement -
کراچی ۔8دسمبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج (جمعہ کو ) کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب ، ہیلتھ ٹیک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کراچی میں پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک کے حوالے سے منعقدہ گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ شروع کرنے کی رسمی تقریب میں شرکت کریں گے۔
- Advertisement -
وزیرِ اعظم کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِ اعظم ہیلتھ ٹیک کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم آغا خان یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417918
- Advertisement -