نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ

91
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلی نے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعلی نے نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ارتھ ورک سلو ہے،

اسے تیز کیا جائے اورڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔وزیراعلی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔