نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی پارلیمان کی نائب صدر ریپورٹر ہیدی ہوتالا سے ملاقات، یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

181
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی پارلیمان کی نائب صدر ریپورٹر ہیدی ہوتالا سے ملاقات، یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

برسلز ۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یورپی پارلیمان کی نائب صدر اور نئے جی ایس پی پلس کیلئے خصوصی ریپورٹر ہیدی ہوتالا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بیلجیم میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی شراکت داری، جی ایس پی پلس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پورپی یونین پاکستان کا انتہائی اہم تجارتی شراکت دار ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کا تسلسل دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔