20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید...

نگران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید کی زیر صدارت نیشل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے ملک بھرمیں ضروری اشیا ءکی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور ان اشیا ءکی طلب و رسد کی صورتحال کی موثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عام لوگوں کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا ءکی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا ءکی قیمتوں اور طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کی ریٹیل اور ہول سیل قیمتوں اور ان اشیا کی دستیابی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

چیف شماریات دان نے ملک میں روزمرہ استعمال کی 51 ضروری اشیا ءکی قیمتوں میں ردوبدل کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ملک بھر میں ضروری اشیا ءکی قیمتوں کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صوبوں کو ضروری اشیا ءکی قیمتوں اور ان کی فراہمی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بالخصوص ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے ڈویلپ کردہ ڈیسیجن سپورٹ سسٹم پر عملدرآمد کریں جس سے قیمتوں کی موثر نگرانی ہو سکے گی۔ انہوں نے قیمتوں کے استعمال کے ضمن میں انتظامی نگرانی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں صوبوں کی جانب سے سپارکو کی طرف سے فراہم کردہ ریمورٹ سنسنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ دور دراز کے علاقوں میں قیمتوں پر نظر رکھی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اس ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیرمنصوبہ بندی نے ملک بھرمیں ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور ان اشیاء کی طلب و رسد کی صورتحال کی موثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت عام لوگوں کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ اجلاس میں وزارت صنعت، وزارت تجارت، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں