20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سےگروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر...

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سےگروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سی ای او جاز کے ہمراہ ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سےگروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویون کان ترزیوگلو نے سی ای او جاز عامر ابراہیم کے ہمراہ بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔سی ای او ویون سے گفتگو میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عوام کو معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، کنکٹیویٹی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں،عوام کو بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے جلد سپیکٹرم آکشن کریں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹیلی کام انڈسٹری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، فائیو جی لانچنگ کے لئے پرعزم ہیں،جلد ہی آسان اقساط پر سمارٹ فونز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ داری کے لئے ماحول سازگار ہے، جاز پاکستان میں ای ایگریکلچر، ای ایجوکیشن، ای ہیلتھ میں سرمایہ کاری کرے، ویون گروپ کا پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سمارٹ فون کی دستیابی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

سی ای او ویون کان ترزیوگلو اور عامر ابراہیم نے کہا کہ مربوط ٹیلی کام سسٹم پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی بنیاد اور معاشی استحکام کے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مربوط پالیسیاں اور اینیبلڈ ریگولیٹری فریم ورک ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ملاقات میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415143

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں