30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سوات کے سینئر صحافی فیاض...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر پر مبینہ تشدد اور حراست کا نوٹس، رپورٹ طلب

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فیاض ظفر پر مبینہ تشدد اور حراست کا نوٹس لیتے ہوئے فیاض ظفر پر تشدد اور ان کی گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے جمعرات کو فیاض ظفر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے مطابق میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ حکام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں اور تمام تفصیلات مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدے کی طاقت صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ فیاض ظفر کے معاملے میں پیش رفت پر نظر رکھیں گے اور تمام حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں