- Advertisement -
کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کے کوئٹہ پہنچنے پر ایئرپورٹ روڈ پر مسیحی برادری نے شاندار استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا۔
اس موقع پر لوگوں نے انہیں نگران وفاقی وزیر بننے پرمبارکباد دی۔ قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انسانی حقوق کا جیسا وزارت مسیحی برادری کو دی گئی ہے جس کا ہم تہہ دل مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت سے ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے لوگوں کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کردیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388330
- Advertisement -