- Advertisement -
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے چیئرمین انجینئر محمد نجیب ہارون نے یہاں ملاقات کی۔
بدھ کو وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی ای سی کے چیئرمین کے ساتھ ان طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بہت نتیجہ خیز ملاقات کی جن سے ہم انجینئرنگ کے نصاب اور ڈگری کی منظوری کو جدید بنا سکتے ہیں اور یہ کہ پبلک سیکٹر کے سول تعمیراتی منصوبوں میں کس طرح بہتر چیک اینڈ بیلنس ہو سکتا ہے اور پبلک سیکٹر کے اخراجات میں بدعنوانی کی جڑ کو ختم کیا جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415155
- Advertisement -