نگراں وزیر اطلاعات کا وزیراعلی محمد اعظم خان کے بھتیجےکے انتقال پر تعزیت کا اظہار

189

پشاور۔9اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے نگراں وزیراعلی محمد اعظم خان کے بھتیجے عمر شہزاد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔