23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنگراں وفاقی وزیرخزانہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کی...

نگراں وفاقی وزیرخزانہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے بدھ کو ملاقات کی۔ملاقات میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خزانہ نے جرمن سفیر کو نگران حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا جس کا مقصد ملک میں معاشی ومالی استحکام لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا جائزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، مالی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے سفیر کو نگران حکومت کی جانب سے کی جانے والی کلیدی اصلاحات بشمول سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری، فاریکس ایکسچینج نظام اور ایف بی آر میں اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عبوری حکومت ایک مستحکم معیشت آنے والی سیاسی حکومت کے حوالے کرنا چاہے گی جو عوام کی حتمی بھلائی کے لیے معاشی پالیسیوں کو جاری رکھ سکے۔

- Advertisement -

جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش پر وزیر خزانہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔ سفیر نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تائیدکی اور مالیاتی استحکام کے حصول میں پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں