نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا پی آئی ڈی کوئٹہ، پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کوئٹہ کے دفاتر کا دورہ، متعلقہ افسران کی وفاقی وزیر کو اپنے اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ

169
murtaza

کوئٹہ۔9دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ہفتہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ، پریس انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی)، ریڈیو پاکستان کوئٹہ سینٹر اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کوئٹہ بیورو کا تفصیلی دورہ کیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پی آئی ڈی عبدالمنان نے ادارہ کی کارکردگی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ڈی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، اسے معلومات کی تیز فراہمی کے لئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے پی آئی ڈی آفس کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور ملازمین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔ وفاقی وزیر نے منسٹری انفارمیشن کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انچارج پی آئی سی ارسلان قریشی نے گزشتہ ایک سال کے دوران صحافیوں کو دی گئی مختلف موضوعات پر ٹریننگز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دریں اثنا نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ اور اے پی پی کوئٹہ بیورو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور اے پی پی صوبہ کے دوردراز علاقوں میں عوام کو خبروں اور تفریح کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے اور وفاقی حکومت بلوچستان میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے لائے گی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ اور اے پی پی کوئٹہ بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا