نگراں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ ڈاکٹر کوثر عبداللہ سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

75
نگراں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ ڈاکٹر کوثر عبداللہ سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ ڈاکٹر کوثر عبداللہ سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ایچ ای سی سے تعاون لینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اداروں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر ملک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے زراعت کے شعبے میں انقلابی ترقی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کے لئے جلد ملک بھر میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔