نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

76

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے ۔ پیر کو اپنے بیان میں نگراںوفاقی وزیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نےکہا کہ میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 5دہشت گردوں کو جنہم واصل کیا۔ انہوں نےکہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کاجڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے۔