نیا سال تمام ہمسایوں سے دوستی بڑھانے کا سال ہوگا،ایرانی صدر

78

تہران ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ نوروز کی آمد اور نئے ایرانی سال 1398 ہجری و شمسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیا سال، تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستی بڑھانے کا سال ہوگا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے نوروز کے موقع پر ایرانی قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ نئے سال میں افراط زر پر قابو پانے اور کرنسی مارکیٹ کے استحکام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے نوروز کی آمد پر ایرانی قوم، وطن عزیز کے شہداءکے اہل خانہ اور تمام پڑوسی ممالک کو مبارکباد پیش کی۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ قوم نے مشکلات کا سخت مقابلہ کیا جبکہ حکومت کی بھی ترجیح ہے کہ عوامی مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے، دشمن کی یہ خواہش ہے کہ ہم مشکلات کے سامنے نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف آنے سامنے ہوں تاکہ خلفشار کی فضا پیدا ہو اور ہم ملکی مسائل سے غافل رہیں۔