اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی غرض سے 3ہزار کردار سازی کی سوسائٹیاں (سی بی ایس) قائم کی ہیں، نیب کے ترجمان کے مطابق نیب راولپنڈی کے زیراہتمام سیمینار، مضمون نویسی کے مقابلے، پوسٹرز اور پینٹنگز کے جڑواں شہروں چکوال، اٹک، جہلم کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کی سطح پر مقابلے منعقد کرائے گئے، جس کا مقصد نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی دینا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس کالج سہالہ میں انسداد بدعنوانی آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں 350 سے زائد زیر تربیت ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شریک ہوئے۔ نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر عبداللہ اعظم نے اس لیکچر کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار افراد ایماندار معاشرے کی قیادت ہوتے ہیں۔ انہوں نے زیرتربیت افسران کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں