اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سالہ دور حکومت (20۔2018 )کے دوران 484 ارب روپے وصول کئے جبکہ اس کے برعکس 1999 سے 2017 تک صرف 290 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر حکومت مجرموں کا تحفظ نہ کرے اور تحقیقاتی ادارے اور احتساب کسی مداخلت کے بغیر ہوتو ایسے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔