34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیدرلینڈ ز کایوکرین کو ڈرونز کی تیار ی میں معاونت کے لیے...

نیدرلینڈ ز کایوکرین کو ڈرونز کی تیار ی میں معاونت کے لیے 400 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

ایمسٹرڈیم۔7اکتوبر (اے پی پی):نیدرلینڈ ز نے کہا ہے کہ وہ ڈرونز کی طیاری میں معاونت کے لیے یوکرین کو 400 ملین (40 کروڑ) یورو فراہم کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ڈچ وزیر دفاع روبن بریکل مینزنے شمال مشرقی یوکرین کے شہر چارکوف کے دورے کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز اور یوکرین جدید ڈرونز تیار کرنے اور کامیاب پروٹو ٹائپس کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے تعاون کریں گے،اس پیداوار کا تقریباً نصف نیدرلینڈ ز میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈرونز کے لیے ایک ایکشن پلان میں 400 ملین یورو کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس میں مختلف قسم کے جدید ڈرونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو جاسوسی، دفاع اور حملے کے مشن کے تحت بنائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہ یہ ڈرونز بنیادی طور پر ہوا میں استعمال کیے جائیں گے،اس کے علاوہ یہ زمین اور سمندر میں بھی استعمال کیے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون ڈویلپمنٹ پلان کے علاوہ نیدرلینڈز نے اب تک یوکرین کو 3.76 بلین یورو فوجی ا مداد فراہم کی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں