نیشنل جونیئر اندر -23 نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر

180

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر انڈر -23 نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔یہ چیمپئن شپ 24 جون سے پی ایس بی کوچنگ، کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے میجرز میٹنگ 23 جون کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اکا اعلان اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 25 جون کو ہوگی ۔چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔