راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):نیشنل ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 25 جنوری جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ راولپنڈی اور کراچی ، دوسرا میچ کوئٹہ اور لاہور جبکہ تیسرا میچ ملتان اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ میں 25 جنوری کو پہلے میچ میں راولپنڈی اور کراچی کی ٹیمیں ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ کوئٹہ اور لاہور کے درمیان شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ملتان اور پشاور کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔