18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز اور وائٹس نے اپنے...

نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز اور وائٹس نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز اور وائٹس نے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچز میں کراچی بلیو اور وائٹس کی ٹیموں نے بالترتیب کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے خلاف میچز جیت لئے۔ کراچی بلیوز نے کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا اور کراچی وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔پیر کے روز کھیلے گئے میچز میں کراچی بلیوز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ دی۔ کویٹہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 138 رنز بنائے ۔حسیب اللہ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

محمد اصغر نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلیوز ٹیم نے 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔رمیز عزیز نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ عبداللہ فضل نے 40 رنز بنائے۔رمیز عزیز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

- Advertisement -

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم 7 وکٹوں پر 132 رنز بناسکی۔ثاقب خان نے 23 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی وائٹس نے 18 ویں اوور میں4 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔خرم منظور نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے42 رنز بنائے۔شان مسعود نے38 رنز اسکور کیے جس میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ثاقب خان پلیئر آف دی میچ رہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں