نیشنل ٹی -20 کپ جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی

99
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

راولپنڈی۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی ۔20 کپ 23 ستمبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں بلوچستان،سینٹرل پنجاب،خیبرپختونخوا،ناردرن،سندھ اور سدرن پنجاب شامل ہیں۔

بلوچستان کی قیادت امام الحق ،سینٹرل پنجاب کی بابراعظم،خیبرپختونخوا کی محمد رضوان،ناردرن کی شاداب خان،سندھ کی سرفرازاحمداور سدرن پنجاب کی قیادت صہیب مقصود کریں گے۔ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا، پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 23 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جس میں فائنل سمیت کل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا ابتدائی میچ کل جمعرات بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان جبکہ اسی روز کا دوسرا میچ خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔