نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

153

راولپنڈی۔10اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا، ناردرن کی ٹیم عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سدرن پنجاب کی کپتانی کے فرائض شان مسعود انجام دیں گے، اسی روز دوسرا میچ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے مابین رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، بلوچستان کی قیادت کے فرائض حارث سہیل جبکہ سندھ کی قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے، ٹورنامنٹ میں  پیر کو پہلا میچ خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔