اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئیں جن میں سے 1 مریض وینٹیلیٹر پر جاں بحق ہوا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 357 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 13اسلام آباد میں 14سرگودھا میں 13 اور ملتان میں 20 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 9 گجرات میں 13 سرگودہا میں 11 اور اسلام آباد میں 13 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47903ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15853پنجاب میں16025 خیبرپختونخوا میں 9506اسلام آباد 5212، بلوچستان میں 751گلگت بلتستان میں 270 آزاد کشمیر میں 286 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 52396 ہو چکی ہے۔ بلوچستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 82 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9582ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 90848ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34633 بلوچستان می33548 گلگت بلتستان م10428 اسلام آباد میں 1 لاکھ 8240خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ8938پنجاب میں 4 لاکھ44119 اور سندھ میں 4 لاکھ 78942 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد28870ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 7649اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہواپنجاب میں 13057 اموات جبکہ گزشت24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئےخیبر پختونخوا میں 5907 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئےاسلام آباد میں کل 963 اموات،بلوچستان میں کل 363 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 745 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 27 لاکھ 78855 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 728 مریض زیر علاج ہیں۔