کوئٹہ۔27مئی (اے پی پی):نیشنل گیمز کے سلسلے اسکوائش ایونٹ کے انفرادی مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ ہفتہ کو مردوخواتین کیٹگریز میں 16میچز کھیلے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں شاہنواز مری اسکوائش کمپلیکس ایوب اسٹیڈیم میں مردو خواتین اسکوائش ایونٹ کے انفردی میچز کا آغاز ہو گیا
،پہلے روز 16میچز کھیلے گئے جس میں پنجاب، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا، آرمی، بلوچستان ، سندھ، کے پی کے ، ائیر فورس ، آزاد کشمیر، ریلوے ،پولیس کے کھلاڑیوں نے اپنے مدمقابل کو شکست دے کر دوسرے رائونڈز کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔