اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نیشنل گیمز کے لئے پنجاب باکسنگ مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکٹری جنرل کرنل (ر) ناصراعجاز تنگ نے بتایا کہ پنجاب باکسنگ مرد اور خواتین ٹیموں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذولفقار علی (ڈی پی او) نے پنجاب کی ٹیموں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
مردوں کی ٹیم میں 48 کلوگرام امین (فیصل آباد)، 51 کلوگرام میں شکیل (فیصل آباد) 54 کلوگرام میں سماما (لاہور)، 57 کلو گرام محمد باصل (فیصل آباد)، 60 کلوگرام میں حصیب اللہ(لاہور)، 63 کلوگرام میں شفیع اللہ (فیصل آباد)، 67 کلوگرام میں اکرام اللہ (لاہور)، 71 کلوگرام میں زبیر اسلم (فیصل آباد)، 75 کلو گرام میں کامران (راولپنڈی)، 80 کلوگرام میں عبدالرحمن (گجرات)، 92 کلوگرام میں محمد ظفر (فیصل آباد)، 92 پلس شہزاد(فیصل آباد) شامل ہیں۔
خواتین ٹیم میں 48 کلوگرام میں اریبہ(فیصل آباد)، 50 کلوگرام میں سانیہ مصطفیٰ، 54 کلوگرام میں امنا نعیم، 57کلوگرام میں اسماعاطف، 60کلوگرام میں زینبِ شیر علی اور 63 کلوگرام میں ازکاء اشفاق شامل ہیں۔ سلیکش کمیٹی میں چوہدری عبدالحق، بابر اولمپین، چوہدری سہیل گجر، رضوان اللہ خان، طاہر ایوب، ڈاکٹر امجد رحیم، خضران اللّٰہ خان، حافظ زبیر الحق اور میڈم رمشا نعیم میں شامل تھے۔