نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کوآرڈنیشن کنسورشیم کے اجلاس کا انعقاد

176
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

موجودہ حکومت نے 2025ءکے وژن کے سلسلہ میں دیئے گئے اہداف اور اغراض ومقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے، سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کوآرڈنیشن کنسورشیم کا ایک اجلاس منعقدہوا جس میں صوبائی محکمہ ہائے صحت و پاپولیشن اور صحت کے ترقیاتی شراکت داروں یو ایس ایڈ، عالمی بینک، ڈی ایف آئی ڈی، جرمن سفارتخانہ، ورلڈ فوڈ پروگرام، یو این ایف پی اے، یو این ایڈز، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔