25.5 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیل گائے انڈین سرحد پار کر کے گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں...

نیل گائے انڈین سرحد پار کر کے گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں پہنچ گئی

- Advertisement -

قصور۔ 01 جنوری (اے پی پی):ایک نایاب نسل کی نیل گائے بھارت سے سرحد پار کرکے گنڈا سنگھ والا کے نواح بھیڈیاں کلاں میں پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف اور رینجرز حکام موقع پر پہنچ گئے۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پاک رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر نیل گائے پکڑ لی ۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق قیمتی و نایاب نسل کی نیل گائے کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا ۔ نیل گائے کو بحفاظت چھانگا مانگا جنگل منتقل کر دیا جائے گا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541335

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں