نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

85

ہیملٹن ۔ 04 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آکلینڈ میں کیویز نے کینگروز کو 6 رنز سے شکست دی جبکہ نیپئر میں شیڈول دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔