نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (ہفتہ کو) کھیلا جائیگا

58
تین ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ ۔ 14 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔