نیوزی لینڈ میں مزید شدید زلزلوں کا خطرہ موجود ہے، ماہرین ارضیات

117

کرائسٹ چرچ ۔ 18نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مزید شدید زلزلوں کا خطرہ موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سرکاری ادارے جیو نیٹ سائنس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ میں آنے والا 7.8درجے شدت کا زلزلہ انتہائی پیچیدہ نوعیت کا تھا جس نے کئی فالٹ لائنز کے ساتھ زمین کو 11میٹر 36فٹ تک سرکا دیا ہے ۔اس زلزلے نے نیوزلی لینڈ کے 110کلو میٹر ساحل کے ساتھ سمندر کی تہہ کو بھی 2میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے جس کے نتیجہ میں علاقے کے جغرافیے اور ارقیاتی تہوں پر دباﺅ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ اس زلزلے نے چار فالٹ لائنز میں دراڑیں ڈال دی ہیں اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو آنے واللے ہفتوں کے دوران کسی بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔