نیوزی لینڈ نے ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے، بارش کے باعث 21 اوورز کا کھیل ہو سکا

138

ہیملٹن ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کی وجہ سے 21 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے، جیت راول 35 اور روس ٹیلر 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سیڈن پارک، ہیملٹن میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، محمد رضوان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی