نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 262 رنز پر آﺅٹ،

122
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کانپور ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) روندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 159 رنز بنا لئے اور اسے کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 215 رنز کی برتری حاصل ہو گئی، مرلی وجے 64 اور چیتشورپوجارا 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میچ کا تیسرا روز بھارتی ٹیم کے نام رہا، پہلے میزبان باﺅلرز نے حریف ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بعدازاں مرلی وجے اور چیتشور پوجارا ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔