Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ...

نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

احمدآباد۔5اکتوبر (اے پی پی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام 13ویں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے جس کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ کا افتتاحی میچ  احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور وہ آئندہ میچز میں نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بائولنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے ،ڈئرل مچل ، ویل ینگ،جیمز نیشام،مچل سینٹنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں جونی بائرسٹو،ڈیوڈ میلان،جوروٹ،معین علی،ثام کیرن،کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کے کمار دھرم سینا اور بھارت کے نتن مینن فیلڈ امپائرنگ کریں گے،ٹی وی امپائر آسٹریلیا کے پال ولسن ہوں گے ،بنگلہ دیش کے شرف الدولہ ریزرو امپائرجبکہ بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔

2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں