ہیملٹن ۔ 22 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، آل راﺅنڈر مچل سینٹنر کو جمی نیشم کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، سنیئر بلے باز روس ٹیلر کی میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے، وہ بائیں آنکھ کی تکلیف میں مبتلا ہیں