نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

155

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی): نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کراچی کا موسم گرم ہے، 290 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر کو آج نہیں کھلایا جارہا ہے۔

تیسرے میچ کے لئے پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔دوسری جانب کیوی ٹیم کی طرف سے کول ایڈورڈ میک کونچی نے ڈیبیو کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ،ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، کول میک کونچی، ایڈم مِلن، ہینری شپلی، ایش سودھی اور میٹ ہنری شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے بائولنگ اٹیک کیا۔