نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

New Zealand cricket team reached Islamabad
New Zealand cricket team reached Islamabad

راولپنڈی۔14اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے تین ٹی 20 میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری دو میچ 25 اور 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔