نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

APP69-10 ISLAMABAD: January 10 – Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi chairing Command & Staff Conference of Pakistan Navy at Naval Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرات اور چیلنجزسے نبرد آزما ہوتے ہوئے پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے لئے پاک بحریہ کا غیر متزلزل عزم ہے ۔وہ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر ر ہے تھے ۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں،موجودہ سکیورٹی صورت حال اورٹروپس کی ٹریننگ و فلاح سے متعلق مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔