22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیوٹیک کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے...

نیوٹیک کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے دوسرے بیچ کی کلاسز کامیابی کے ساتھ جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر تربت میں سال 2025 کے دوسرے بیچ کی کلاسز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ کلاسز 5 فروری 2025 سے شروع ہوئی تھیں، جن میں گرافک ڈیزائننگ، الیکٹریشن اور اے سی اینڈ ریفریجریشن ( اے سی اینڈ آر) کے کورسز شامل ہیں۔اب تک ڈھائی ماہ کا وقت گزر چکا ہے اور طلباءباقاعدگی سے اپنی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں مقامی و قومی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر یوسف بلوچ، سینئر انسٹرکٹرز عبدالقادر، عبدالرزاق اور طارق دوست نے متعلقہ کلاسز کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کا جائزہ لیا، انسٹرکٹرز سے کورس کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور طلباءسے براہ راست ملاقات کر کے ان کے تجربات اور سیکھنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا طلباءنے کورسز کے معیار، تربیتی ماحول اور انسٹرکٹرز کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پرنسپل یوسف بلوچ نے طلباء کو محنت، وقت کی پابندی اور عملی مہارتوں کے فروغ کی تلقین کی، اور یقین دلایا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع تک رسائی میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی یہ اقدام نہ صرف ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ علاقے کے نوجوانوں کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں