نیو یارک اور نیوجرسی دھماکے، مشتبہ ملزم سے ابھی تک تفتیش شروع نہیں ہو سکی

130

واشگنٹن ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) نیو یارک اور نیوجرسی میں بم نصب کرنے والے مشتبہ ملزم احمد خان رحمی سے ابھی تک تفتیش شروع نہیں ہو سکی ہے۔جرمن ذرائع بلاغ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ رحمی کے زخموں کی نوعیت ابھی بھی ایسی ہے کہ اس سے پوچھ گچھ ممکن نہیں۔ ابھی یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ اسے کب عدالت میں لے جایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ رحمی گزشتہ پیر کو ایک پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔گزشتہ اختتام ہفتہ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 31 افراد زخمی ہوئے تھے۔