اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):مارچ 2021 کے دوران نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 میں برآمدات کا حجم 49 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2021 کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 46.5 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح فروری 2021 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران نیٹ ویئرز کی ملکی برآمدات میں 2.5 ارب روپے یعنی 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔