21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیپا پشاور میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کے 18...

نیپا پشاور میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کے 18 رکنی گروپ کا پی ایچ اے کمپلیکس کا دورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(نیپا) پشاور میں 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کے 18 رکنی گروپ نے مطالعاتی دورہ کے حوالے سے پی ایچ اے کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے دلاور خان و دیگر افسران نے مہانوں کا استقبال کیا جن کی قیادت چیف انسٹرکٹر طار ق بختیار کر رہے تھے۔

بعدازاں افسران کے گروپ نے بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے مہمان افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے، دائرہ اختیار، لیگل فریم ورک، کارکردگی، ترقیاتی سرگرمیوں، شہر کی خوبصورتی، پلانٹیشن، ہارٹیکلچر ورکس اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ دی اور ادارے کے حوالے سے درپیش مسائل، چیلنجز اور مواقع کے بارے میں بھی بتایا۔

- Advertisement -

ڈی جی پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ادارے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا جس میں مختلف چوکوں پر لگائے گئے مونومینٹس، گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن و ڈویلپمنٹ اور دیگر تفصیل بتائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں