نیپرا کی پہلی خاتون ممبر پنجاب آمنہ احمد نے چارج سنبھال لیا

113
Nepra
Nepra

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی پہلی خاتون ممبر پنجاب آمنہ احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ اتھارٹی نے نئی ممبر کو خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک بادبھی دی ۔

ترجمان نیپرا کے پیر کو جاری بیان کے مطابق 5 مارچ 2021 کو سیف اللہ چٹھہ کی ریٹائرمنٹ پر یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ آمنہ احمد کو 3 سال کے لئے ممبر لاء مقرر کیا گیاہے ۔