نیکٹا نے ”قومی امن پوسٹر مقابلہ 2021“کا اعلان کردیا، پوسٹر 8نومبر2021 تک بھجوائے جا سکتے ہیں

76

اسلام آبادا۔29ستمبر (اے پی پی):نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا )نے ”قومی امن پوسٹر مقابلہ 2021“کے انعقاد کا اعلان کردیا ۔

امن کے موضوع پر پوسٹرسازی کے قومی مقابلے کا موضوع ”یوتھ فار پیس “ رکھا گیاہے اور اس مقابلے میں 10سے 15برس ،16سے 20برس اور 21تا 30برس تک کی عمر کےافراد کی تین کیٹیگریز شمولیت کی اہل ہوں گی ۔مقابلے کی تینوں کیٹیگریز کے لیے پہلا انعام 10,000روپے اور سرٹیفکیٹ ، دوسرا انعام 5000روپے اور سرٹیفکیٹ ہے ۔

اس کے علاوہ پانچ بہترین انٹریز کے لیے علیحدہ انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔ پوسٹر سازی کے لیے بذریعہ کمپیوٹر ڈیجیٹل میڈیم یا ہاتھ سے پوسٹر کی تیاری سمیت کوئی بھی میڈیم استعمال کیاجاسکتا ہے ۔

مقابلے کے شرکا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر کے ساتھ تیارکردہ پوسٹرز 8نومبر2021 تک نیکٹا ہیڈ کوارٹرز ،خیابان سہروردی ،جی سیون ٹو اسلام آباد کے پتے پر بھجوائیں جبکہ انٹریز کی ایڈوانس کاپی ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی بھیجی جا سکتی ہے ۔مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے نیکٹا ویب سائٹ http://www.nacta.gov.pk ، ٹوئٹر اکائونٹ @NACTAPK یا آفیشل فیس بک پیج کا وزٹ کیاجاسکتا ہے ۔