34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیک نیتی سے مذاکرات نہ کرنے والے ممالک کو ٹیرف میں اضافے...

نیک نیتی سے مذاکرات نہ کرنے والے ممالک کو ٹیرف میں اضافے کی دھمکیاں ملتی رہیں گی، امریکی وزیر خزانہ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔19مئی (اے پی پی):امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے شراکت داروں نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کئے تو امریکی صدر ان کو ٹیرف کے نفاذ کی دھمکیاں دیتے رہیں گے۔ اے پی کے مطابق سکاٹ بیسنٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ان تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف لاگو کریں گے جو ’نیک نیتی‘ سے معاہدوں پر بات نہیں کر رہے اور محصولات کی شرح وہی ہو گی جس کی دھمکی امریکی صدر نے گزشتہ ماہ دی تھی۔

سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اس حوالے سے 18 ممالک پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ان میں سے ہر ایک کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے کا انحصار اس امر پر ہو گا کہ آیا وہ نیک نیتی سے بات چیت کر رہے ہیں اور جن ممالک نے ایسا نہیں کیا ان کو خطوط بھیجے گئےہیں ۔ واضح رہے امریکی صدر نے دو اپریل سے مختلف ممالک کے مختلف شرح کے حساب سے محصولات لگانے کا اعلان کیا تھا، جن کو بعدازاں 90 روز کے لئے واپس لے لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں